فیصل آباد: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب مورخہ 25 نومبر 2018 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جن میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان ودیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کو سونے کا کوکا، دلہا کوگھڑی کا تحفہ دیاگیا۔ جبکہ تقریب میں شریک 1000 سے زائد مہمانوں کو پرتکلف کھانا دیاگیا ہے۔

باراتوں کی آمد کا سلسلہ دوپہر 1 بجے تک جاری رہا، ڈھول اور فوجی بینڈ سے ان کا استقبال کیاگیا، پنڈال کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ اجتماعی تقریب میں جوڑوں کا نکاح پڑھایا گیا جس کے فرائض قاری محمد امجد ظفر، قاری سرفراز سیالوی نے سرانجام دیئے۔

تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد امین القادری نے کی جبکہ سٹیج پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، چوہدری بشارت جسپال، ایم این اے خرم شہزاد، ایم پی اے شکیل شاہد، رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم خاں، شیخ اعجاز احمد، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد اشرف قادری، حاجی افضل قادری، عمیرحنیف، منیر شہباز، اسدرشید، غلام محمد قادری، میاں امجد قادری، ضیاء الدین کے علاوہ دیگر ممتاز سیاسی، مذہبی، سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبود کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود دین اسلام کی مرکزی تعلیمات ہیں، کسی اسلامی ریاست کا پہلا فریضہ انسانی فلاح وبہبود ہے، اللہ نے تحریک منہاج القرآن کو دین کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کی بھی توفیق بخشی۔

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت جسپال نے کہا کہ شادی انسان کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لے کرآتی ہے یہ میں سے ہم کی طرف سفر ہے، غریبوں کیلئے فکرمند ہونا اللہ کو پسند ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، تعلیمی اور فلاحی خدمات قابلِ تقلید ہیں، بانی تحریک امن و سلامتی کے حقیقی سفیر ہیں انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔

تقریب سے ایم این اے خرم شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد دوسروں کو خوشیاں بانٹنے کا عظیم کام ضرور کرے کیونکہ غربت، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنا سُنتِ رسولﷺ ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملکی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ عوام خوشیوں کو ترس گئے ہیں منہاج القرآن کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے معاشرے میں باہمی اخوت اور محبت کے جذبے کو اجاگر کیا اور آج ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔

غلام محمد قادری (ضلعی سیکرٹری اطلاعات)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
AL-HIDAYAH, Quran Festival, Quran Art Work, al-Hidayah Research Institute, al-Hidayah eLearning Institute
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top