جاپان: علامہ سید مشرف حسین زیدی کے اعزاز میں عشائیہ

مؤرخہ 15 نومبر 2018 مرکز منہاج القرآن جاپان کی طرف سے انڈیا امروہہ سے تشریف لائے ہوئے اسکالر علامہ سید مشرف حسین زیدی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں علامہ غلام ربانی تیمور نے شرکت کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ منہاج القرآن کے رفقاء نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا جبکہ علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان نے آنے والے مہمان کو منہاج القرآن کا تعارف پیش کیا۔ آخر میں محمد اقبال کیمانی متولی امام بارگاہ محمد وآل محمد کی زوجہ مرحومہ کی مغفرت کی دعا مانگی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top