ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر سلیم اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اپنی ذات میں دبستان تھے، علم و ادب کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور (31 دسمبر 2018) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نامور ادیب، نقاد، استاد، ہمہ جہت قلمکار ڈاکٹر سلیم اختر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سلیم اختر اپنی ذات میں ایک دبستان تھے۔ علم و ادب کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ڈاکٹر سلیم اختر نے ادب تخلیق کرنے کے علاوہ تین نسلوں کی ادبی کاوشوں کو پروان چڑھتے دیکھا، ان کی تربیت اور رہنمائی کیلئے خود کو وقف کیا، ڈاکٹر سلیم اختر نے اردو ادب کی بے پناہ خدمت کی، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر سلیم اختر کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کو یہ صدمہ برداشست کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top