ڈاکٹر طاہرالقادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ائیر پورٹ پر کارکنوں کی طرف سے پر تپاک استقبال، پھولوں کے گلدستے پیش کئے

لاہور (31 دسمبر 2018) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا لاہور ایئرپورٹ پر کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا، وہ دو ہفتہ قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے۔ وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے حالات کے حوالے سے تشویش میں بھی مبتلا ہیں اور حالات کی بہتری کیلئے دعا گو بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ناانصافی کے خاتمے کے بغیر ملکی معیشت ٹریک پر نہیں آئے گی، یہ بات خوش آئند ہے کہ کرپٹ عناصر کو کڑے احتساب کا سامنا ہے، ماضی میں کرپٹ عناصر اپنے معاشی جرائم کو قانون کی موشگافیوں میں چھپالیتے تھے اور سزاؤں سے بچ جاتے تھے، کرپشن کے خلاف عدلیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

ایئرپورٹ پر مرکزی رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، حافظ غلام فرید، سید امجد علی شاہ، عدنان جاوید، لاہور اور سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا، کارکنوں نے ائیر پورٹ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا والہانہ استقبال کیا، پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور فلک شگاف نعرے لگائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top