منہاج یونیورسٹی کا سالانہ 4 روزہ سپورٹس فیسٹیول 14 جنوری کو شروع ہو گا

فٹبال، کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال سمیت 14 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے
بیڈمنٹن، لان ٹینس اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں صرف طالبات حصہ لیں گی

لاہور (یکم جنوری 2019) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام 4 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز 14 جنوری سے ہو گا، مقابلے 18 جنوری تک جاری رہیں گے۔ ڈائریکٹر سپورٹس اقبال مرتضیٰ کے مطابق کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، فٹ بال، ٹگ وار، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، جوڈو، باکسنگ، اتھلیٹکس کے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ بیڈمنٹن، لان ٹینس اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں صرف طالبات حصہ لے سکیں گی۔ اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے ہدایت دی ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی جائے اور کھلاڑی طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات اور ماحول مہیا کیا جائے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری اور پرووائس چانسلر شاہد سرویانے مثالی انتظامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات 29 جنوری 2019 ء کو منعقد ہو گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top