منہاج القرآن قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ کی عالمگیر تحریک ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری کی شمالی پنجاب کی تنظیمات سے ملاقات میں گفتگو

منہاج القرآن شمالی پنجاب کی تنظیمات کے عہدیداروں کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیساتھ خصوصی ملاقات کی نشست مرکزی سیکرٹریٹ میں 12 جنوری 2019ء کو ہوئی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب کے اضلاع، جہلم، چکوال، اٹک، راولپنڈی، سرگودھا، میانوالی کی تنظیموں کے عہدیداروں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج القرآن قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ کی عالمگیر تحریک ہے۔ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف کے بعد رواں سال کے اختتام پر 20 ہزار احادیث مبارکہ پر مشتمل جامع انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی ہو گی۔ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے نابینا افراد کے مطالعہ قرآن و سنت کیلئے خصوصی کتب تیار کرنے کے پراجیکٹ پر بھی کام ہو گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن تمام مسالک کو قرآن و سنت کی بنیاد پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ الحمد اللہ منہاج القرآن کے دینی، روحانی پروگرامز میں تمام مسالک کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام کو بطور خاص شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اور یہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ تمام مسالک کے علمائے کرام منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر بخوشی شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کے لاتفرقو کے پیغام کو لے کر دنیا کے گوشے گوشے میں جا رہے ہیں۔ فرقہ واریت کی آڑ میں اسلام، پاکستان اور عالم اسلام کے دشمن سازشیں کرتے ہیں۔ ہم فرقہ واریت کے وائرس کو جڑ سے ختم کر کے انسانیت سے محبت کے نبوی پیغام کو عام کرنے کے مشن پر گامزن رہیں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ علم، امن اور محبت کی اس عالمگیر تحریک میں منہاج القرآن کے علماء، سکالرز، منہاج ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج یوتھ لیگ ہر اول دستہ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن کی تمام ضلعی تنظیمیں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقاریب رونمائی منعقد کر کے قرآن فہمی کے ضمن میں اپنا دینی کردار ادا کریں۔

علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 فروری کوجہلم اور 3 فروری کو چکوال میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جائینگی۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے تقریب میں شریک رہنماؤں کو منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ کی اسناد بھی دیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top