منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ فقیر کے زیراہتمام ’’آئیں دین سکھیں کورس‘‘ کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یوسی کوٹلہ فقیر میں قائم عرفان القران اکیڈمی کے زیراہتمام 5 روزہ آئیں دین سیکھیں کورس 25 دسمبر تا 29 دسمبر 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں محترمہ ثمینہ کوثر (قرآن سکالر) اور حافظہ ام زہرہ (قرآن سکالر) نے معلمات کے فرائض سرانجام دئیے۔ 5 روزہ کورس میں نماز، منتخب سورتیں، احادیث بمعہ ترجمہ، دعائیں اور بنیادی فقہی مسائل سکھائے گئے۔ کورس کے آخر میں شرکاء نے تحریری امتحان بھی دیا۔

31 دسمبر کو کورس کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی، جس میں محترمہ حلیمہ سعدیہ (ناظمہ ویمن لیگ جہلم) نے خصوصی شرکت کیل۔ انہوں نے معلمات کو کورس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کورس میں شامل ہونے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے۔

رپورٹ : تحریم رفعت۔ ناظمہ نشرواشاعت و سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر، جہلم

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top