ڈاکٹر طاہرالقادری کا یاسر خان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (12 فروری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن، سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیکیورٹی انچارج آغوش کمپلیکس یاسر خان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، محمد رفیق نجم، ڈاکٹر نعیم مشتاق، فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، جواد حامد، چوہدری ریاض، امتیاز اعوان، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، عباس نقشبندی، کرنل (ر) مبشر احمد، شکیل ممکاایڈووکیٹ، یاسر ملک ایڈووکیٹ تحریک منہاج القرآن، پی اے ٹی کے دیگر رہنماؤں نے یاسر خان گوندل کی زوجہ کے انتقال پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کی دعا کی ہے ۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top