جھوٹی خبر پھیلانا اور سچی خبر دبانا بددیانتی ہے: منہاج یونیورسٹی میں میڈیا سیمینار سے مقررین کا خطاب

منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکول آف ماس کمیونیکشن کے زیراہتمام ’’رول آف میڈیا ان ڈیزاسٹر کرائسز‘‘ کے موضوع پر سیمینار 15 فروری 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں سینئر صحافی، دانشور، کالم نویس مجیب الرحمن شامی، سلمان عابد، سہیل ریاض راجہ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا اور ماس کمیونیکیشن کی ہیڈ آف ڈیپارٹنمنٹ میڈیم روبینہ نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبر کو پھیلانا اور سچی خبر کو دبانا سوسائٹی کے ساتھ بہت بڑی بددیانتی ہے۔ دیگر شعبہ جات کی طرح صحافت کا شعبہ بھی انحطاط پذیر ہے جس کی وجہ سے سوسائٹی میں انتشار اور بے چینی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کے نعرے کو میڈیا نے پروموٹ کیا۔ کرائسس کے موقع پر صحیح رپورٹنگ کرنا میڈیا کی اولین ذمہ داری ہے، ہمارا دین بھی یہی سکھاتا، جھوٹی خبریں عام نہیں ہونی چاہئیں۔

سینئر کالم نویس، دانشور سلمان عابد نے کہا کہ میڈیا کرائسس کا محتاج ہوتا ہے پھر ہی اسکی پذیرائی ہوتی ہے، میڈیا کو کرائسس کا حصہ بننے کی بجائے حل دینا چاہیے، بعض اوقات خوامخواہ کرائسس پیدا کئے جاتے ہیں جس سے قومی مفاد اور عوام کا بڑا حصہ متاثر ہوتا ہے، بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا ضرورت سے زیادہ سیاسی ہو گیا ہے، دوسرے لفظوں میں بحرانوں میں خود پارٹی بن کر ابھرتا ہے اس سے میڈیا کی کریڈیبلٹی کو بھی نقصان پہنچا۔ اب انفراسٹرکچر کی وجہ سے نہیں بلکہ ہیومن ڈویلپمنٹ کو دیکھ کر ملکوں کی درجہ بندی ہوتی ہے۔ بہت زیادہ سیاست کی وجہ سے میڈیا کی توجہ اصل ایشوز سے ہٹ گئی ہے۔

پروفیسر سہیل راجہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ میڈیا کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اچھے اور برے کی تمیز کرے اور اس کے بارے میں عام آدمی کی رہنمائی کرے۔ بیداری شعور کے حوالے سے میڈیا کا کردار اہم ہے۔ سوسائٹی کا مثبت تشخص اجاگر کرنا میڈیا اور اس سے متعلقہ تمام ٹولز کی ذمہ داری ہے۔

سیمینار میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ میزبانی کے فرائض خرم خورشید نے انجام دیئے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سیمینار

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top