بارسلونا میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 16 فروری 2019 کی شب قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ تقریب کے شرکاء میں قونصل جنرل پاکستان چودھری عمران علی، سرپرست منہاج القرآن سپین محمد نواز کیانی، صدر منہاج یورپین کونسل و منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد ظل حسن قادری، سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد اقبال چودھری، مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی۔

تقریب سے کے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی و تحقیقی کام صدیوں تک نسلوں کو سیراب کرتا رہے گا۔ دورِ حاضر میں شیخ الاسلام کی پہچان ہی آپ کے علمی و تحقیقی کارنامے ہیں۔ مقررین قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ قرآن پاک اللہ کا کلام ہے اور اس میں ا نسانیت کو درپیش جملہ مسائل کا حل ہے۔ اسلام امن، اعتدال، رواداری، برداشت اور محبت کا دین ہے۔ قرآن پاک کا اخلاص سے مطالعہ کرنے والا شخص گمراہ ہو سکتا ہے نہ وہ انتہاپسند ہو سکتا ہے۔ شیخ الاسلام کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور اسلامی علوم پر تحقیق کرنیوالے محققین کیلئے نسخہ کیمیاہے، اسکے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی۔ علم کی دنیا میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا تاریخ ساز اضافہ ہے جو تشنگانِ علم کو سیراب کرے گا اور نسل نُو کو قرآنی تعلیمات کو سمجھنے اور زندگی میں نافذ کرنے، انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم، قلم، تقریر اور تحریر کے ذریعے نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچایا۔ ضرورت اس امر کی ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیفات کو عام کیا جائے تاکہ معاشرہ معتدل اور روشن خیال ہو۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور چوہدری عمران علی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور درازئ عمر کی دعا کی گئی۔‎

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses inaugural ceremony of Quranic Encyclopedia in Barcelona

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top