شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ پر مرکزی سیکرٹریٹ میں محفل نعت و دعائیہ تقریب

quaid day 2019

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پرتحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفلِ نعت و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، راجہ زاہد محمود، میاں مرتضائی، الطاف شاہ اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

عالم اسلام کے نامور قراء قاری سید صداقت علی اور قاری نور احمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید کی۔ پاکستان کے نامور ثناء خوان الحاج اختر حسین قریشی، محمد افضل نوشاہی، شہباز قمر آفریدی، شہزاد حنیف مدنی اور شہزاد برادران نے نعتِیہ کلام پیش کیے۔

محفل نعت و قوالی کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عمرہ کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی، جس میں قائدین کیٹگری میں مرکزی ناظم میڈیا نواللہ صدیقی اور سٹاف ممبران میں سے نظامت مالیات کے محمد دلدار حسین کا نام نکلا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیک کاٹا اور دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

Quaid Day 2019 Paryer Ceremony

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top