جہلم میں ایگرز کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ و ایگرز کے زیراہتمام جہلم کی یوسی جہلم سٹی میں قائم عرفان القران اکیڈمی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 سالگرہ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں بچوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔

پروگرام میں قرآن سکالر محترمہ عالیہ نوید نے بچوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعارف اور آپ کے کارہائے نمایاں بیان کیے۔ آخر میں شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کی دعا کی گئی اور بچوں میں چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top