قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف ڈاکٹر طاہرالقادری کا تجدیدی و احیائی کارنامہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 06 مارچ 2019ء

ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی تحریر و تقریر کے عملی جہاد سے امت میں نئی روح پھونکی : فرحت حسین شاہ

Dr Hassan Qadri addresses Quran Conference in Germany

لاہور (6 مارچ 2019) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرینکفرٹ (جرمنی) میں ’’ قرآن کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید پر علماء و مفسرین میں مختلف ادوار میں بہت کام کیا۔قرون اولیٰ کے اکابر علماء، عرفاء اور صوفیاء نے قرآن پاک پر بہت تحقیق کی اب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قرآن مجید کے 5 ہزار سے زائد جدید نوعیت کے موضوعات قائم کرنا بلاشبہ تجدیدی و احیائی کارنامہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف کے ذریعے نہ صرف اسلاف کے کام کو آگے بڑھایا بلکہ آئندہ نسلوں کیلئے قرآن پاک سے علم حاصل کرنے اور کسی بھی نوعیت کے تحقیقی کام میں قرآن پاک سے رہنمائی لینے کی طرف راغب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محقق، استاد، ریسرچرز، ڈاکٹرز قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو پڑھ کر اپنے ریسرچ پراجیکٹس میں استعمال کر رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

منہاج القرآن فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی تحریر و تقریر اور قول و فعل کے عملی جہاد سے امت مسلمہ میں ایک نئی روح پھونکی ہے یہی وجہ ہے پوری دنیا میں مختلف مذاہب، مسالک اور مکاتب فکر کے لوگ انکی خدمات کو سراہتے ہیں۔

کانفرنس میں چودھری عمران خان، چوہدری فاروق اظہر، عمر حیات، شاہد محمود، محمد اقبال، محمد ارشد، محمد عنصر نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top