سینیٹر رشنا کماری کو چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پر بٹھانا خواتین کے احترام کا قابل فخر مظاہرہ ہے: فرح ناز

مورخہ: 09 مارچ 2019ء

اس اقدام سے پاکستان کا دنیا بھر میں اسلامی جمہوری تشخص اجاگر ہوا: صدر منہاج ویمن لیگ
بے نظیر بھٹو کی جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب ہے

لاہور (9 مارچ 2019) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سینیٹر رشنا کماری کو چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پر بٹھانا اور اس کے ذریعے ہاؤس کی کارروائی چلانا خواتین کے عزت و احترام کا قابل فخر مظاہرہ ہے، اس شاندار اقدام کیلئے اقلیتی خاتون سینیٹر کا انتخاب کرنا اور بھی قابل ستائش ہے۔ اس پر چیئرمین سینیٹ سمیت پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کا دنیا بھر میں اسلامی جمہوری تشخص اجاگر ہوا اور پوری دنیا کو یہ پیغام ملا کہ پاکستان ایک ذمہ دار تہذیب یافتہ سیاسی، مذہبی، سماجی اقدار کا حامل ملک ہے جہاں خواتین اور اقلیتوں کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ اقلیتوں کے مذہبی، سماجی حقوق کا خیال رکھا جا رہا ہے، ہندو کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایک وزیر سے استعفیٰ بھی لیا گیا یہ اقدام بھی اقلیتوں کے احترام اور تحفظ کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا حکم ہمیں اسلام اور رحمۃ للعالمین حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات سے ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید بین الاقوامی شخصیت ہیں، انکی سیاسی، جمہوری جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب ہے اور انکی جمہوری جدوجہد خواتین کیلئے قابل فخر ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top