غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں آج پیا گھر سدھار جائیں گی، انتظامات مکمل

مورخہ: 23 مارچ 2019ء

ممتاز سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی

لاہور (23 مارچ 2019) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 مارچ کو منعقد ہو گی۔ شہنائیوں کی گونج میں غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں آج پیا گھر سدھار جائیں گی۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ پروقار اجتماعی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں 24 مارچ (اتوار) ہوں گی۔ ہر سال مرکزی سطح پر شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں غریب گھرانوں کی بیٹیوں کو عزت و وقار کے ساتھ دو لاکھ مالیت کا سامان فی کس گفٹ کیا جاتا ہے، ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ پڑھایا جاتا ہے۔ آج ہونے والی تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ شادیوں کی اس تقریب میں 22 مسلم اور ایک مسیحی جوڑا بھی نئی زندگی کا آغاز کرے گا۔ مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز پڑھائیں گے جبکہ مسیحی جوڑے کی رسومات کی ادائیگی کیلئے پادری موجود ہوں گے۔ ایک جوڑے کے ساتھ 60 باراتیوں کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے اسطرح مجموعی طور پر تقریباً 2000 سے زائد افراد کے کھانے کا انتظام ہے۔ سٹیج اور پنڈال کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین باراتوں کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کریں گے۔ قرآن کریم کے سایے تلے بیٹیوں کور خصت کیا جائیگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top