انتہاء پسندی و دہشت گردی کیخلاف مشترکہ بیانیہ وقت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا او آئی سی کانفرنس میں ٹوئٹر پیغام

طاہرالقادری۔ او آئی سی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے شہر ریاض میں موجود ہیں، 9 اپریل 2019ء کو کانفرنس کے پہلے سیشن میں شرکت کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف یہ کانفرنس بہت اچھا قدم ہے اور یقینا اس کے اچھے نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین وقت ہے کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے بیانیہ کیخلاف ہم اپنی نوجوان نسل اور مسلم امہ میں عام آدمی کی رہنمائی کریں اور دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ متبادل بیانیہ پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے غلط بیانیہ سے نوجوان نسل ڈی ٹریک اور متاثر ہوئی، یہی وجہ ہے کہ آج یہی نوجوان مسلمانوں، غیر متحارب اور غیر مسلموں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کو تیار ہیں۔

آج نوجوان یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ مسلم حکومتوں کیخلاف متحارب ہو کر لڑنا ان کا حق ہے۔ دراصل یہی خروج ہے اور خارجی آئیڈیالوجی کی نئی شکل بھی ہے۔ جیسا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ یہ خارجی وقت کے ساتھ ساتھ پیدا ہوتے رہیں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے او آئی سی کی یہ کانفرنس بہت مفید ثابت ہو گی۔

طاہرالقادری۔ او آئی سی

طاہرالقادری۔ او آئی سی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top