ایم ڈبلیو ایف حق داروں تک ان کا حق پہنچارہی ہے: سید امجد علی شاہ

مورخہ: 22 مئی 2019ء

منہاج ویلفیئر فاءونڈیشن کی طرف سے 3 سو سے زائد مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج
آغوش آرفن کیئر ہوم عظیم منصوبہ ہے، ہزاروں ذہین بچوں کو تعلیمی وظاءف دئیے گئے: ڈائریکٹر ایم ڈبلیو ایف

لاہور (22 مئی 2019ء) منہاج ویلفیئر فاءونڈیشن کی طرف سے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 300 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا کہ مستحقین کی مدد بہترین عمل اور عبادت ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا ویژن ہے کہ خدمت خلق ہی خدمت دین ہے، خدمت خلق کے دینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے منہاج ویلفیئر فاءونڈیشن پاکستان اور پاکستان سے باہر اصلاحی، فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے، راشن حاصل کرنے والے مستحق خاندانوں نے منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس کی سربراہ ثناء وحید بھی موجود تھیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاءونڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے متعدد فلاحی منصوبہ جات پر کام کررہی ہے، رمضان المبارک کے مہینے میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم ان میں سے ایک ہے، انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر تعلیم، صحت، صاف پانی، اجتماعی شادیوں، اجتماعی قربانیوں کے حوالے سے سالہا سال تقاریب منعقد کرتی ہے اور حق داروں تک ان کا حق پہنچانے کے لیے وسیلہ بنتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم منہاج ویلفیئر فاءونڈیشن کا خدمت خلق کا ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کے سنٹر لاہور، کراچی کے بعد ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہین مستحق بچوں کے لیے بڑے پیمانے پر تعلیمی وظائف فراہم کیے جارہے ہیں، منہاج القرآن کا یہ تعلیمی ویژن ہے کہ پڑھے لکھے پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے ہر غریب خاندان کے بچے پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے جائیں اور اس ضمن میں منہاج ویلفیئر فاءونڈیشن دن رات کوشاں ہے، ہزاروں بچوں کو تعلیمی وظاءف فراہم کیے جا چکے اور ہر سال سینکڑوں بچوں کو تعلیمی وظاءف فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مخیر حضرات اور سول سوسائیٹی کے ذمہ داران کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات بالخصوص آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top