اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کی نعمت عطا فرمائے: شہراعتکاف میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا 27 ویں شب کے عالمی روحانی اجتماع سے خطاب

مورخہ: 01 جون 2019ء

International Spiritual Gathering (Laylatul Qadr) 2019

تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 27 ویں شب لیلۃالقدر کا عالمی روحانی اجتماع یکم جون 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا اور دعا کی۔ اجتماع میں ہزاروں معتکفین کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر اور مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں شب بیداری کی۔ اجتماع میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا جہاں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی، ہزاروں مرد و خواتین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایمان افروز، روح پرور خطاب سنا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفیﷺ نے بارگاہ سرور کونین ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور قراَء حضرات نے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔ 27 ویں کی شب ہزاروں مرد و خواتین جن میں بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی نے شہر اعتکاف میں سحری رکھی اور نماز فجر ادا کی۔

قائد تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شب قدر کے موقع پر منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو شب بیدار عبادت گزار اور ہر وقت معافی کے طلب گار بندے پسند ہیں، شب قدر اللہ نے اپنی قابل قدر کتاب صاحب قدر رسولﷺکی معرفت نازل فرمائی، حضور نبی اکرم نے فرمایا اللہ نے ہزار مہینوں سے افضل عبادت والی رات کا تحفہ صرف میری امت کو عطاء کیا، اس رات ہدایت، دنیاوی آسودگی، اللہ کی خوشنودی اور گناہوں سے تائب ہونے کی دعا مانگنے والوں کو سب کچھ ملتا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کی نعمت عطا فرمائے، اسلامی ممالک پائیدار امن، خوشحالی، استحکام اور اطمینان کیلئے انصاف، مساوات اوراعتدال کا راستہ اختیار کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر ملاءکہ کا اس قدر کثرت کے ساتھ زمین پر نزول ہوتا ہے کہ زمین تنگ ہو جاتی ہے، اللہ کی رحمت بندوں کو بخشش اور ہدایت کیلئے پکارتی ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اپنی زندگی میں شب قدر پاتے ہیں اور پھر اللہ کی نعمتوں، رحمتوں اور برکتوں کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔

شہر اعتکاف میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لیلۃ القدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب رسول اللہ ﷺ کو سابقہ امتوں میں لوگوں کی طویل عمروں کے بارے میں آگاہ فرمایا گیا تو آپ ﷺ نے خیال کیا کہ میری امت کے لوگوں کی عمریں تھوڑی ہونگی وہ زیادہ اعمال کیسے کر سکیں گےتو اس پر اللہ تعالیٰ نے شب قدر عطاء فرمائی، اس ایک رات کی عبادت ہزارمہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔

حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ یہ مقدس رات اللہ تعالیٰ نے فقط میری امت کو عطاء فرمائی ہے، سابقہ امتوں میں سے یہ شرف کسی اور امت کو نہیں ملا، آپ ﷺ نے فرمایا ’’ جس شخص نے شب قدر میں اجر و ثواب کی امید سے عبادت کی اس کے سابقہ گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ‘‘ انہوں نے کہا کہ جہاں لیلۃ القدر کی ساعتوں میں ذکر و فکر، عبادت و اطاعت کی تلقین کی گئی ہے وہاں اس بات کی طرف بھی متوجہ کیا گیا ہے کہ عبادت سے محض اللہ تعالیٰ کی خوشنودی مقصود ہو، ریا کاری یا بدنیتی نہ ہو اور آئندہ عہد کیا جائے کہ برائی کا ارتکاب نہیں کروں گا تو ایسی سوچ اور فکر والے اہل ایمان کیلئے یہ رات مغفرت کا پیغام بن جاتی ہے۔

اس سے پہلے شب ساڑھے 10 بجے نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد تلاوت قرآن مجید سے اجتماع کے پہلے حصہ کا آغاز ہوا اور محفل نعت بھی منعقد ہوئی، قاری خالد حمید کاظمی نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی جبکہ محمد افضل نوشاہی، ظہیر بلالی برادران اور خرم شہزاد برادران و دیگر ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ نظامت دعوت کے ناظم اعجاز ملک نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی شائع ہونے والی کتب کا تعارف پیش کیا۔ اجتماع کے دوسرے حصہ میں شیخ الاسلام کے خطاب کے بعد صلوۃ التسبیح ادا کی گئی اور آخر میں شیخ الاسلام نے خصوصی دعا کرائی۔

خطاب شیخ الاسلام

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

شیخ الاسلام کی اختتامی دعا

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

لیلۃ القدر روحانی اجتماع

صلوۃ التسبیح

International Spiritual Gathering (Laylatul Qadr) 2019

International Spiritual Gathering (Laylatul Qadr) 2019

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top