منہاج القرآن کی طرف سے نوجوانوں کو برسر روزگار لانے کیلئے ’’المواخات‘‘ پراجیکٹ کا اجرا

مورخہ: 08 جون 2019ء

منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین اور چیئرمین ’’المواخات‘‘ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’المواخات اسلامک مائیکرو فنانس پراجیکٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقار اور عزت نفس کے تحفظ کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت ہی بہترین عبادت ہے اور فی زمانہ کسی کو معاشی اعتبار سے پاؤں پر کھڑا کرنا افضل ترین عمل اور سوسائٹی کی خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ آج ’’المواخات اسلامک مائیکرو فنانس پراجیکٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، انسانیت کی خدمت وقار کے ساتھ کی سوچ کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے شخصی ضمانت، آسان شرائط پر انٹرسٹ فری پروڈکٹ بیسڈ قرض دیا جائے گا، اور پہلے مرحلہ پر بے روزگار نوجوانوں کو رکشہ خرید کر دیا جائے گا، قرض کی واپسی کی ماہانہ قسط جملہ واجبات کے ساتھ انتہائی کم اور قابل برداشت ہے، اور یہ پائلٹ پراجیکٹ ہے بتدریج پراڈکٹ بیسڈ قرض کے اجراء کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ المواخات کا قیام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انسانیت کی خدمت کے ویژن کے تحت روبہ عمل لایا گیا ہے انٹرسٹ فری مائیکرو فنانس کے اس فلاحی منصوبہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سرپرستی حاصل ہے۔

افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر محمد اسلم غوری، کرنل ر محمد احمد پراجیکٹ کے بزنس ڈائریکٹر آپریشن سید تنویر عباس تابش، میڈیا ڈائریکٹر منہاج القرآن نوراللہ، صدیقی، ڈاکٹر خرم شہزاد، محمد حسن عباس مینجر آپریشن، طاہر شکیل، حافظ غلام فرید، حاجی محمد اسحاق، الطاف رندھاوا انجینئرثناء اللہ، عمران سہیل، ودیگر راہنما شریک تھے۔

سید تنویر عباس نے المواخات پراجیکٹ کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ انتہا پسندی کی ایک وجہ بے روزگاری بھی ہے، دہشت گرد عناصر بے روزگار نوجوانوں کو مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ریاست کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کی بھی اسلامی، قومی و انسانی ذمہ داری ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top