لودھراں میں شہداء ماڈل ٹاون کے لیے دعائیہ تقریب

مورخہ: 17 جون 2019ء

منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کی پانچویں برسی پر دعائیہ تقریب و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، پروگرام میں جماعت اسلامی کے راؤ اختر، شاہد خان، جماعت اہل سنت کے امیر علامہ احمد سعید جامی اور دیگر سیاسی و مذہی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ معززین سیاسی و سماجی عمائیدین عام شہریوں کے علاوہ طلباء نے بھی قرآن خوانی میں شرکت کی۔

پروگرام میں علامہ نصیر بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھول میں نہ رہے کہ شہدائے ماڈل ٹاون کے قاتلوں کو چھوڑدیا جائے گا۔ ہم قاتلوں کے ایک ایک چہرے کو پہچانتے ہیں۔ قتل عام کا حکم جاری کرنے والوں کو جانتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہ نظام عدل انصاف کرنے میں مزید وقت کتنا لیتا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاون وفا استقامت اور شجاعت کے کوہ گراں تھے۔

انہوں نے وقت کے یزیدی حکمرانوں کو آج اتنا ذلیل و رسوا کردیا کہ وہ اقتدار کے بھوکے کتے جو ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کے اعلانات کرتے تھے آج انکی اولادیں اپنے سیاسی حریفوں کے پاوں پڑتی پھررہی ہیں کہ کہیں انصاف نہ ہوجائے اور قاتل سولی پر نہ چڑھا دیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پرامن جدوجہد مصطفوی انقلاب کے لیے ہے۔ اور ماڈل ٹاون کے شہداء نے قربانیاں بھی مصطفوی انقلاب کے لیے دیں۔

جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر طاہر چودھری نے کہا منہاج القرآن کے پرامن کارکنان پر ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا نے دن کی روشنی میں دیکھا مگر افسوس ہمارا نظام عدل ابھی تک اس سفاکانہ قتل عام کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیںلاسکا۔ انہوں نے واضح کیا جب تک ملک میں اللہ کا نظام میزان نافذ نہیں کیا جاتا پاکستانیوں کو عدل و سکون نہیں مل سکتا۔

جماعت اہل سنت کے امیر علامہ احمد سعید جامی نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت نے ثابت کردیا کہ منہاج القرآن کے کارکنان اولیاء اللہ کے وارث ہیں وہ جان دے تو سکتے ہیں مگر دہشت گرد نہیں ہوسکتے۔

صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یا علی یاحسین کی صدائیں دیتی معصوم خواتین کے منہ میں گولیاں مارنے والے یزیدی نہیں تو اور کیا ہیں اس وقت کے حکمرانوں نے ثابت کیا کہ وہ ہر صور ت یزیدی نظام کا تسلسل چاہتے ہیں جس نے پاکستانیوں سے امن و سکون اور عزت کی روٹی تک چھین لی ہے۔

تقریب سے ملک انور قادری سید مدثر نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پروگرام میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، راؤ محمد اسحاق اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک اللہ یار، مہر رمضان ورک، سید حنیف شاہ، ملک سلطان آرائیں، ڈاکٹر رانا ادریس رضوان فاروقی، فوجی ظہور حسین، ملک انور چودھری، عبد الغفار سنبل، ظفر آفتاب بھٹی، میاں بلال چودھری، کلیم سنبل، فیضان اکبر، قاری اللہ دتہ مہروی، ملک اختر، راؤ نوید حسین، راؤ طاہر، مہر آمین، عابد حسین ملک، عابد جوئیہ، سعید جھنجھ، مدثر شاہم علامہ راول شیر، حافظ ارشاد، حافظ کاظم جہانزیب، چودھری امیر علی، چودھری مختیار احمد، سید گلزار شاہ، ظہور احمد، خواجہ احمد قادری اور دیگر کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کے خصوصی دعا ہوئی اور ایصال ثواب کے لیے لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top