منہاج ویمن لیگ WOICE جہلم کے زیراہتمام رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم

مورخہ: 20 جون 2019ء

منہاج القران لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیراہتمام 90 سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان فوڈ پیکج تقسیم کرنے کی تقریب یوسی کوٹلہ فقیر میں منعقد کی گئی۔ جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ محترمہ شاہدہ شاہ (سوشل ورکر، ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی جہلم، چیئر پرسن المرکز ویمن ونگ جہلم)، محترمہ شکیلہ طاہر (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم) اور محترمہ نبیلہ احسان (پرنسپل MMS سعیلہ جہلم) نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پروگرام میں تلاوت و ترجمہ شہزانہ عنصر اور حفصہ صداقت جبکہ نعت مبارکہ نعت کونسل کالا گجراں نے پیش کی۔ پروگرام میں محترمہ شکیلہ طاہر (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم) اور محترمہ شاہدہ شاہ (سوشل ورکر ، ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی جہلم ، چیئرپرسن المرکز ویمن ونگ جہلم) نے اظہار خیال کیا۔

آخر میں محترمہ صفیہ رفعت (صدر ویمن لیگ جہلم) نے WOICE کا تعارف اور اغراض و مقاصد پیشے کیے۔ تقریب کا اختتام محترمہ عنبرین عمران (ناظمہ یوسی کوٹلہ فقیر جہلم) کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top