عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی گورنر پنجاب کی طرف سے اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی میں شرکت

مورخہ: 15 اگست 2019ء

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب کی طرف سے اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی میں ایک بڑے وفد اور کارکنان کے ہمراہ شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر پورا اعتماد ہے، بھارت کشمیر میں آبادی اور جغرافیہ میں کوئی تبدیلی نہ لاسکے اس حوالے سے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کروائی جائے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی پارلیمنٹ کشمیری عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، اس نازک ترین صورتحال میں عالمی برادری نے اپنا قانونی، اخلاقی اور انسانی کردار ادا نہ کیا تو خطہ میں جنم لینے والے انسانی المیہ کی براہ راست ذمہ دار ہو گی، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی پسند نا پسند اور سیاست نہیں ہے یہ انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانیت کی بقا کا معاملہ ہے۔ بھارت کو جنگ کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top