شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علامہ پیر منظور احمد شاہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 26 اگست 2019ء

منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی

لاہور (26 اگست 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف علمی، روحانی و مذہبی رہنما و بانی جامعہ فریدیہ ساہیوال علامہ پیر منظور احمد شاہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ پیر منظور احمد شاہ کی گراں قدر دینی و علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ علامہ پیر منظور احمد شاہ نے زندگی کی آخری سانس تک اصلاح امت اور درس و تدریس کا فریضہ انجام دیا، مرحوم نے تصانیف و تالیفات کے ساتھ ساتھ مختلف رفاعی کاموں سے انسانیت کی خدمت کی۔ مرحوم کے لواحقین، عقیدت مندوں اورشاگردوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم نے دین اسلام کے لیے زندگی وقف کر رکھی تھی، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔

peer manzoor ahmad

دریں اثناء صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ امداد اللہ قادری، مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر، ڈاکٹر علی اکبر الازہری، علامہ مفتی خلیل حنفی و دیگر رہنماؤں پر مشتمل تحریک منہاج القرآن کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفد میں علامہ پیر منظور احمد شاہ کے بیٹے علامہ ڈاکٹر پیر مظہر فرید سے ملاقات کی اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

وفد نے علامہ پیر منظور احمد شاہ کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ علامہ پیر منظور احمد شاہ علماء و مشائخ میں خاص اور ممتاز مقام رکھتے تھے، دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top