پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی یادگار شہداء باٹاپور پر حاضری

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے باٹاپور میں شہداء کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، ڈائریکٹر انٹرفیتھ سہیل احمد رضا، ثاقب بھٹی و دیگر عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

یادگارِ شہداء پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ پاکستان شہداء کے خون کے نذرانے سے وجود میں آیا اور شہداء کا خون ہی اس ملک کی حفاظت کررہا ہے۔ مستقبل میں بھی اگر کسی اندرونی، بیرونی دشمن نے ہماری سلامتی پر بری نگاہ ڈالی تو پاکستان کے کروڑوں عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ان کے مذموم عزائم خاک میں ملادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ستمبر کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان عظیم سپوتوں نے حب الوطنی اور جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور دشمن کو ناپاک قدم اپنی سرزمین پر رکھنے کی جرأت نہ ہونے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام امن پسند ہیں، وہ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں،اگر کوئی اپنی طاقت کے زعم میں انسانیت کا خون بہانے کی کوشش کرے گا تو وہ یاد رکھے پاکستان ایٹمی ملک ہے اور یہ ایٹمی صلاحیت ہم نے اپنے دفاع کے لیے حاصل کی ہے۔ جب وطن کی سلامتی پر آنچ آئے گی تو نتائج کی پرواہ کیے بغیر یہ ایٹم بم حرکت میں آئے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top