آغوش ٹڑیننگ اکیڈمی میں فنِ خطابت کورس کی افتتاحی تقریب

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں 15 روزہ فن خطابت کورس کا آغاز 18 ستمبر2019 کو ہوا۔ کورس کی افتتاحی کلاس میں علامہ سرفراز احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امر باالمعروف کی دعوت بحیثیت امت محمدی ہم سب پر فرض ہے اور دعوت و تبلیغ حق کے لیے اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں communication کی بہترین صلاحیت نہیں ہوگی ہم تبلیغ کا حق ادا نہیں کر سکتے اور communicationکے لیے فن خطابت (communication skill) کو سیکھنا اشد ضروری ہے۔ نظامت تربیت الحمدللہ ملک بھر میں ہزاروں افراد تک اس صلاحیت کو عام کرچکی ہے۔

افتتاحی تقریب میں لاہور بھر سے متعدد خواتین و حضرات نے شرکت کی اور رجسٹریشن کروائی۔ تقریب میں قاری محمد عثمان اور احمد وحید قادری نے بھی شرکت کی۔ جبکہ علامہ سرفراز احمد اور فاران احمد (کالج آف شریعہ)نے تدریس کے فرائض سرانجام دیئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top