منہاج القرآن لاہور نے استقبال ربیع الاول کے جلوسوں کا شیڈول جاری کر دیا

29 اکتوبر سے 11 نومبر تک مشعل بردار جلوس نکلیں گے، انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا
چونگی امرسدھو لاہور میں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کے لیے ورکرز کنونشن کا انعقاد
کنونشن سے رفیق نجم، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف، ڈاکٹر تنویر اعظم، اصغر ساجد کاخطاب

لاہور (23 اکتوبر 2019ء) منہاج القرآن لاہور کی طرف سے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جلوس 29 اکتوبر سے 11 نومبر 2019ء تک نکالے جائیں گے۔ لاہور کی تمام صوبائی حلقہ پر مشتمل تنظیمات قافلوں کی شکل میں مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہوں گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے، لاہور کے تمام داخلی راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں لاہور کے مضافات سے شریک ہونے والے قافلوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ استقبال ربیع الاول کے مشعل بردار مرکزی جلوس مغلپورہ، رائیونڈ، شاہدرہ، داروغہ والہ چوک سے نکالے جائیں گے۔

گزشتہ روز چونگی امر سدھو فیروزپور روڈ لاہور پر عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے پی پی 162، پی پی 163، پی پی 165، پی پی 166، پی پی 168 اور پی پی 169 کے عہدیداروں اور کارکنان پر مشتمل میلاد کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ کورآڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کا امن سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے میں ہے، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ داتا کی نگری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ 37 سال سے عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کررہی ہے، اس سال بھی ہمیشہ کی طرح عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور داتا کی نگری کے باسی جوق در جوق عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہو کر کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تجدید عہد وفاء کریں گے۔ میلاد ورکرز کنونشن سے حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، اصغر ساجد، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، ثاقب بھٹی، بابر چودھری و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن کے میزبان اصغر ساجد نے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیا اور نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن کویقین دلایا کہ نشتر ٹاؤن سے ایک بڑی تعداد مینار پاکستان پر منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہو گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top