منہاج القرآن ویمن لیگ کا ربیع الاول پلان 2019 کے اجراء کے لئے ورکنگ کونسل کا اجلاس

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ربیع الاول پلان 2019 کے اجراء کے لئے منعقدہ ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں 2 نومبر کو منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس کے اختتامی سیشن کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین ڈاکٹر ثمر فاطمہ، منہاج ویمن لیگ کی مرکزی قائدین، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد اقبال، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، عرفان یوسف، سید الطاف حسین شاہ اور دیگر مرکزی قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی ورکنگ کونسل کے اجلاس میں تمام زونلز کی ناظمہ اور ورکنگ کونسل کی ممبرز خواتین بھی شریک ہوئیں۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام میلاد لانچنگ مہم کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خواتین کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے ضمن میں پہلی بارالہدایہ قرآن لرننگ ڈپلومہ کورس کا نصاب تیار کرنے اور ربیع الاول پلان 2019 ترتیب دینے پر مرکزی صدر فرح ناز، سدرہ کرامت، کلثوم طفیل، گروپ ہیڈ بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی خدمات کو سراہا۔ آپ نے کہا کہ اسلام نہ صرف ویمن ایمپاورمنٹ کا داعی دین ہے بلکہ پیغمبر اسلام نے ہزاروں سالوں پر مشتمل معلوم اور نا معلوم تاریخ میں پہلی بار الوہی فرامین کی روشنی میں خواتین کے حقوق و فراءض کا تعین کیا۔ منہاج القرآن انسانیت کی تعمیر و تزئین اور کردار سازی کےلئے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نسخہ کیمیا سمجھتی ہے۔ اسی لئے تحریک منہاج القرآن کا دعوتی، تعلیمی پیغام کا نیوکلیس تعلیمات عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ایمان کے راستے پر ثابت قدم رہنے والے منزل مقصود پا لیتے ہیں۔ اسلام محض کلمہ پڑھ لینے کا نام نہیں بلکہ سیاست، معیشت، معاشرت اور عائلی زندگی میں دی جانیوالی رہنمائی پر عمل پیرا رہنے کا تقاضا کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرت کے کچھ راز ایسے ہیں جو حواس خمسہ اور عقل کی پہنچ سے ماورا ہوتے ہیں وہ راز انسان کو عشق اور وجدان سے حاصل ہوتے ہیں، عشق ایمان کی خالصیت کا ایک بلند تردرجہ ہے، دین اسلام کی تعلیمات اور فیوض و برکات کو محض حواس خمسہ اور عقل کے ترازو پر نہیں پرکھا جاسکتا، عشق، عقل اور عمل کے درمیان جب ایک توازن قائم ہو جاتاہے تو پھر آنکھوں کے سامنے حقائق اور صداقتوں کا ایک نیا جہان کھل جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ عقل و خردکا خزینہ بو علی سینا اور عشق کا خزینہ مولائے روم بن گئے، جہاں عقل کی انتہا ہوتی ہے وہاں سے عشق کی ابتدا ہو جاتی ہے، عشق کا تعلق خالصیت کے ساتھ سیرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جڑ جانے سے ہے۔

چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ورکنگ کونسل کے اجلاس میں مختلف زونز کی ناظمات سے تنطیمی ورکنگ اور ویژن 2025 کے اہداف کے بارے میں تبادلہ خیالات بھی کیا۔

آخر میں دعا کیساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔ پروگرام کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ میں تمام شرکاء خواتین کے لیے ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں نے ضیافت میلاد میں شرکت کی۔

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top