ڈبلن: سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن برطانیہ کے نوجوان سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں سکھ برادری سے منوج کمار سنگھ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

پروگرام میں نقابت کے فرائض محی الدین نے ادا کیے۔ کانفرنس کا آغاز حافظ تنویر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں سید حیدر عسکری، رضوان احمد طور، سید توصیف شاہ، سید ذیشان شاہ، علی بٹ قادری، فرقان اسلم جبکہ بچوں میں عروش احمد، مریم احمد، فاطمہ عرفان اور منزل عرفان نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا، جس میں خاص طور پر قرآنی انسائیکلوپیڈیا، فتوی خوارج، عرفان القرآن اور بچوں کا تربیتی نصاب حاضرین کی توجہ کا مرکز رہے۔

علامہ محمد عدیل اور پیر غلام دستگیر نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوعات پر اور آئرلینڈ میں تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی وتحریکی نیٹ ورک پر مختصر روشنی ڈالی۔

علامہ ہارون عباسی الازہری نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حثیت کے موضوع پر نہایت علمی فکری اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ عشق و محبت سے سرشار خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ازل تا ابد جاری و ساری ہے اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چرچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وجود میں لانے سے بھی بہت پہلے کر دیا تھا عرش بریں پر اپنے نام کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام رقم کیا۔ جنت کے پتے پتے پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم گرامی جلوہ گر رہا فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام جپتے رہے آج اگر امت مسلمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے واقعات کو تصور وتخیل میں لاکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں محافل کا انعقاد کرتی ہے تو یہ اسی نوری سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ازل تا ابد جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاش ہماری زندگی عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رنگ ایسی رنگی جائے کے ہم یہیں کہیں کے زندگی جستجوئے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہے ۔ زندگی اس محبت کا نام ہے جو محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہو جائے اور اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں یہی عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لوگوں کے دلوں میں بسا رہی ہے اور یہ شیخ الاسلام کا ایک عظیم کارنامہ ہے کہ وہ پوری دنیا میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو بھانٹ رہے ہیں۔

آخر میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے اظہار تشکر ادا کیا، جس کے بعد درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اختتام پر علامہ محمد عدیل نے تمام امت مسلمہ و پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ ضیافت میلاد سے اس کانفرنس کا اختتام ہوا

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top