جہلم: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ہاسپٹل کے نرسنگ سکول میں محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جہلم کے نرسنگ سکول میں نرسز کے لئے محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں نعت خوانی منزہ مقصود نےکی۔ محفل میلاد میں محترمہ مریم نعیم (سابقہ ناظمہ ویمن لیگ جہلم) نے حضور ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر محترمہ حلیمہ سعدیہ (ناظمہ ویمن لیگ جہلم) اور محترمہ عالیہ نوید (کوارڈینیٹر وائس جہلم) نے بھی محفل میلاد میں خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top