ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیراہتمام ’’دانش کدہ‘‘ کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن جہلم کے آفس میں ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیراہتمام تربیتی پروگرام دانش کدہ کی محمد ﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں کے موضوع پر منعقد کیا گیا، جس کا آغاز سارہ وحید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ آقا کریمﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کے بعد ناظمہ ایم ایس ایم سسٹرز حافظہ ام زہرہ نے دانش کدہ کا ورکنگ پلان متعارف کروایا اور مہمان مقررین ایڈووکیٹ عالیہ رضا اور مسز ثمینہ کوثر (سینئر ٹیچر APS ) کو دانش کدہ میں خوش آمدید کہا۔

پروگرام میں مہمان مقررین نے فارمیٹ کے مطابق دئیے گئے عنوان سے گفتگو کا آغاز کیا اور بعد ازاں سٹوڈنٹس کو بھی شامل گفتگو کیا ۔ اس موقع پر مسز زین العابدین ( صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم) نے ایم ایس ایم سسڑز کی کوششوں کو سراہا۔ سٹوڈنٹس میں نظریاتی کلچر کو فروغ دینے میں ایم ایس ایم سسٹرز کے پروجیکٹ دانش کدہ کا خیر مقدم کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top