منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام لمرک میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام چوہدری منظور خان کی رہائشگاہ لمرک ایک نورانی محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز حافظ گل نواز خان تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ثناخوانوں میں راجہ طاہر قادری، عمران صدیقی اور منہاج نعت کونسل کے مرکزی نعت خوان علی بٹ قادری نے اپنے خوبصورت انداز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض راقم الحروف وسیم بٹ نےادا کیے۔

محفل میں لمرک مسجد کے امام و خطیب حافظ گل نواز خان اور تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سوشل میڈیا سکریڑی فیاض احمد نے میلاد پاک اور ایمان و تقویٰ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی عبادت و بندگی کا ہر وہ طریقہ اور ایمان و تقویٰ کا ہر وہ معیار جو قربت خداوندی کا ذریعہ بن سکتا ہے اس کی قبولیت اور تصدیق بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی وابستہ ہے۔ اس لیے قرآن بار بار اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ہیں اللہ کی اطاعت ہوگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اللہ سے محبت کی کسوٹی ہوگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا ہی رضائے الہی کا مظہر ہوگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عطا و بخشش ہی اللہ کی عطا و بخشش کا سبب بنے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی اللہ تعالی سے نافرمانی قرار پائے گی۔

آخر میں تمام شرکاء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر دعا ہوئی، جس میں تمام امت مسلہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کشمیر کی آزادی اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اختتام پر میزبان چوہدری منظور خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔

رپورٹ: لمرک آئرلینڈ سے فرخ وسیم بٹ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top