پاکستان عوامی تحریک کا چکوال میں لیڈر شپ ٹریننگ کیمپ

پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام پریس کلب چکوال میں لیڈر شپ ٹریننگ کیمپ منعقد ہوا جس میں حافظ نذیر احمد اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی، غلام علی میڈیا کوآرڈینٹر شمالی پنجاب پاکستان عوامی تحریک، عمر قریشی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال اور قاضی محمد شفیق صدر غلام علی میڈیا کوآرڈینٹر شمالی پنجاب پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب نے لیڈر شپ پر لیکچرز دیئے۔

اس موقع پر مقررین نے لیڈر شپ کی گرومنگ پر پروجیکٹر کی مدد سے سیر حاصل گفتگو کی۔ محمد عارف نے بلدیاتی سٹرکچر کارکنا ن کے سامنے پیش کیا اور فیصلہ ہو کیا کہ پاکستان عوامی تحریک چکوال پورے پاکستان کی طرح بلدیاتی انتخابات مین حصہ لے گی۔

اس موقع پاکستان عوامی تحریک تحصیل چکوال اور تحصیل تلہ گنگ کی تنظیم سازی بھی ہوئی۔ تنظیم سازی کے اجلاس کی صدارت حاجی عبد الغفور شیخ نے کی۔ اس موقع پر نائب صدر شمالی پنجاب ملک طاہر بھی موجود تھے ۔

تنظیم سازی میں ساجد حسین اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک، ڈاکٹر جاوید اقبال جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل چکوال، جبکہ تحصیل تلہ گنگ کے صدر ہاشم خان اور جنرل سیکرٹری محفوظ الرحمن منتخب ہوئے۔

پاکستان عوامی تحریک کے صدر طاہر اعوان ایڈووکیٹ دلہہ کو چکوال بار ایسویسی ایشن کا نائب صدر منتخب ہونے پر ساتھیوں نے مبارکباد پیش کی اور ہار پہنائے۔ پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک چکوال، کلر کہار، تلہ گنگ چوآسیدن شاہ اور لاوہ کی نمائندگی موجود تھے۔ اس پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض توقیر اعوان نے سرانجام دیئے۔ پروگرام میں ایم ایس ایم، منھاج القرآن یوتھ لیگ اور خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی موجود تھی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top