پاکستان عوامی تحریک ضلع اٹک کے زیراہتمام تربیتی کنونشن

پاکستان عوامی تحریک ضلع اٹک کے زیراہتمام تربیتی کنونشن منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں ضلعی صدر اٹک ملک عبدالوحید، جنرل سیکرٹری حاجی یعقوب، ضلعی امیر تحریک حاجی لطیف قادری، اور دیگر تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔

پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی اور کڑے احتساب کی سب سے پہلے اور سب سے مضبوط آواز ڈاکٹر طاہرالقادری نے بلند کی، پہلے احتساب، پھر اصلاحات، اور پھر انتخابات عوامی تحریک کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نائب صدر ملک طاہر جاوید، سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان، سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان، ضلعی صدر راولپنڈی ملک نذیر اعوان نے بھی خطاب کیا۔

پروگرام کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی شفیق اور غلام علی خان نے کہا کہ عوامی تحریک نے نئے نظام کے تحت ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع میں تربیتی کنونشنز اور ٹریننگ ورکشاپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم پر مبنی نظام کے خاتمے کے بغیر عام آدمی کی زندگی میں کوئی خوشحالی نہیں آسکتی، ملک میں رائج کرپٹ سیاسی نظام چند خاندانوں کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے ہے۔ عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی اور آسانی پیدا کرنے کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top