منہاج یونیورسٹی کی عالمی، اسلامی، بینکنگ کانفرنس 25 جنوری کو ہو گی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے کانفرنس کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے
عالمی کانفرنس اب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہو گی

3rd World Islamic Economics & Finance Conference (WIEFC 2020)

لاہور (22 جنوری 2020ء) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ تیسری ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس دو روزہ کانفرنس 25 جنوری (ہفتہ) سے شروع ہوگی۔ کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہونا تھی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے کانفرنس کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تیسری دو روزہ عالمی کانفرنس اب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہو گی۔ بنگلہ دیش کر کٹ ٹیم کے دورہ کے لئے ممکنہ ٹریفک پلان اور سیکورٹی کی وجہ سے کانفرنس کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک سے بزنس اینڈ فنانس کے شعبے سے وابستہ سکالرزاپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔ دوروزہ کانفرنس میں وفاقی و صوبائی وزراء بھی شرکت کرینگے۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین نے کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز کی سطح پر بین الاقوامی دانشوروں، معاشی ماہرین کے مابین تبادلہ خیال وقت کی ضرورت ہے۔ تیسری ورلڈ اسلامک اینڈ فنانس کانفرنس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسلامی معاشی نظام کی نشوونما کے لئے مسلم معیشتیں کئی دہائیوں سے جدوجہد کر رہی ہیں۔ پڑھے لکھے اور خوشحال پاکستان کی تشکیل کے لئے طلبہ کا عالمی سطح پرہونے والی معاشی تبدیلیوں سے باخبر رہنا ضروری ہے۔ عالم اسلام کو مستحکم معاشی بنیادوں پر عالمی اقتصادی تشخص قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ منہاج یونیورسٹی نے پاکستان اور عالم اسلام کو اقتصادی اعتبار سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کی بنیاد رکھی ہے اور یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی میں ہونیوالی کانفرنسز میں طلباء کو موضوعات کے مطابق دنیا کی اہم شخصیات کو سننے کا موقع ملتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top