اے ٹی سی سرگودھا،عوامی تحریک کے 17کارکن بری

ATC orders to release PAT workers

انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے عوامی تحریک کے 17کارکنان کو باعزت بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔ مذکورہ کارکنان کے خلاف 2014ء میں مقدمات قائم کیے گئے تھے جس کا نمبر 244 تھا۔ گزشتہ روز جرم ثابت نہ ہونے پر اے ٹی سی سرگودھا نے 17 کارکنان کو باعزت بری کرنے کا حکم سنایا۔

فیصلہ کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے 17 بے گناہ کارکنوں کو انصاف ملا جس پر اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں، کارکنان مشکل کی اس گھڑی میں اشرافیہ کے تمام تر مظالم کے باوجود اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور مشن کے ساتھ استقامت کے ساتھ جڑے رہے۔ جس پر انہیں مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں اور ان کے صبر و ہمت کو سلام کرتے ہیں، ظلم و جبر کا جرأت مندی کے ساتھ سامنا کرنے والے کارکنان تحریک کا سرمایہ اور رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے فیصلہ آنے کے بعد اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بقیہ کارکنان کیلئے بھی فیئر ٹرائل اور انصاف کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے خلاف ملک بھر میں کارکنان نے صدائے احتجاج بلند کی تھی جس پر پولیس نے اس وقت کے حکمرانوں شریف برادران اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے حکم پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت جھوٹے مقدمات قائم کیے تھے اور ان پر توڑ پھوڑ، تشدد کے گمراہ کن الزامات عائد کیے تھے جو جھوٹے ثابت ہو چکے۔

ATC orders to release PAT workers

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top