ہر جسم کی تکلیف اپنے جسم میں محسوس کریں: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 29 مارچ 2020ء

یہی انسانیت اور نبوی تعلیمات ہیں، قائد تحریک منہاج القرآن
منہاج ویلفیئر کوبرطانیہ، اٹلی، پاکستان میں امدادی سرگرمیوں پر مبارکباد

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (29 مارچ 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انسانیت مشکل میں ہے، ہر جسم کی تکلیف کو اپنے جسم میں محسوس کرنے کا نام انسانیت ہے اور اسی کا نام دین اور یہی نبوی تعلیمات ہیں۔ انہوں نے برطانیہ، اٹلی، فرانس، سپین، امریکہ، کینیڈا، پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے کے انسانی جذبہ کو سراہا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضا کاروں، رہنماؤں کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے برطانیہ، یورپ اور پاکستان کے رہنماؤں کو ویڈیو لنک پر مبارکباد دی، گزشتہ دو ہفتوں سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کے رضا کار ریڈ کراس اٹلی کے اشتراک سے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ پہنچارہے ہیں جس پر اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور اٹلی کے فلاحی اداروں اور ممتاز سماجی شخصیات نے منہاج ویلفیئر کے ذمہ داروں کے اس جذبہ خدمت اور ایثار کو سراہا، منہاج ویلفیئریورپ کے رہنماؤں فیصل حسین، سیکرٹری جنرل یورپ سرمد جاوید، سید علی عباس بخاری اور نسرین اختر نے فلاحی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی، گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور نے بھی مستحقین کیلئے راشن، سینیٹائزر اور فیس ماسک تقسیم کیے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے رہنماؤں حافظ غلام فرید، انجینئر ثناء اللہ خان نے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن ہے مخیر حضرات سے ملکر مزدور خاندانوں کی مدد کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ مخیر حضرات مشکل کی اس گھڑی میں دل کھول کر عطیات دیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن امانت ان کے حقیقی امانت داروں تک پہنچارہی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top