جنہیں اللہ نے نوازا وہ دل کھول کر غریبوں کو دیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 10 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم
مزید 10 ہزار مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا: خرم نواز گنڈاپورکی گفتگو
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور نے 3 سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (2 اپریل 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر کی تنظیمات، رہنماؤں اور مخیر حضرات سے کہا ہے کہ جنہیں اللہ نے مال و دولت اور دنیاوی آسودگی سے نوازرکھا ہے وہ آزمائش کی اس گھڑی میں غربیوں کی دل کھول مدد کریں، ایک آزمائش کورونا وائرس کی وجہ سے ہے دوسری آزمائش صاحب وسائل افراد کی ہے کہ وہ اللہ کے دئیے ہوئے مال میں سے اس کی مخلوق کی کس انداز سے مدد کرتے ہیں؟ انفاق اور ایثار کا اس سے بہتر کوئی اور وقت نہیں ہو سکتا۔

meeting

دریں اثناء منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد کی زیر صدارت مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، قاضی فیض الاسلام، فرح ناز و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں راشن کی تقسیم کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی اور اس کا دائرہ پاکستان کے ہر شہر تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

ration distribution

گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے 3 سو مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے لاہور کے ہر پی پی حلقہ میں راشن تقسیم کیا جائیگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ راشن کی تقسیم کا سلسلہ کورونا وائرس کی آفت کے خاتمے تک جاری رہے گا، اس حوالے سے ملک بھر کی ضلعی تنظیمات کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، جواد حامد، انجینئر ثناء اللہ خان، حافظ غلام فرید، مظہر محمود علوی، اشتیاق حنیف مغل، امجد علی قادری، حسیب احمد و دیگر رہنما شریک تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top