ڈاکٹر محمد طاہرالقادری رمضان المبارک میں روزانہ لیکچرز دینگے

لیکچرز کا موضوع اصلاح احوال اور آداب زندگی ہو گا: ترجمان منہاج القرآن
لیکچرز کے موضوعات صحیح البخاری اور امام غزالی کی کتاب احیاء علوم الدین سے لئے گئے ہیں

Dr Tahir-ul-Qadri to deliver special lectures during Ramazan

لاہور (18 اپریل 2020) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری رمضان المبارک میں آداب زندگی اور اصلاح احوال کے موضوع پر روزانہ خصوصی لیکچر زدینگے، انکے یہ لیکچرز نماز تراویح کے بعد منہاج القرآن کے آفیشنل پیجز پر دیکھے اور سنے جا سکیں گے۔ ترجمان نوراللہ صدیقی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیکچرز کی اس نئی سیریز کی مجموعی تعداد 40 ہو گی جو رمضان المبارک کے بعد بھی جاری رہیں گے، ان تمام موضوعات کو صحیح البخاری اور امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرہ آفاق کتاب احیاء علوم الدین سے لیا گیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top