وباء سے نجات کیلئے منہاج القرآن کے گوشہ درود میں خصوصی دعا

مرکزی گوشہ درود کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں دعائیں
تدبیر یں بے اثر ہو جائیں تو دعائیں تقدیر بدل دیتی ہیں:خرم نواز گنڈاپور
انسانیت بڑی آفت سے دو چار، اللہ سے رحم کے طلب گار ہیں: دعائیں
بھوکوں کو کھانا، مستحقین کی ضرورت پوری کر کے اللہ کو راضی کیا جائے

لاہور (18 اپریل 2020) منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود میں کرونا وائرس کی وباء سے نجات کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ نشست میں شریک سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جب تدبیریں بے اثر ہو جاتی ہیں تو پھر دعائیں تقدیر کو بدلتی ہیں، اس وقت انسانیت بے بس لاچار اور بڑی آفت سے دو چار ہے، ہم گڑگڑا کر اللہ سے رحم کے طلبگار ہیں، دعائیہ تقریب میں جی ایم ملک، حاجی منظورحسین، جواد حامد، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق و دیگر رہنما شریک ہوئے، گوشہ درود میں حفاظتی تدابیر ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رہنما شریک ہوئے۔

خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ گوشہ درود کے زیراہتمام دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سینکڑوں گوشہ درود قائم ہیں جہاں آج وباء سے نجات اور انسانیت کے تحفظ اور صحت مندی کیلئے دعا کی گئی، انہوں نے کہا کہ اللہ سے گڑ گڑا کر دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے حال پررحم فرمائے اور ہمیں اس وباء سے نجات دلائے، خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ بھوکوں کو کھانا اور مستحقین کی ضروریات پوری کرکے اللہ کو راضی کیا جائے، اللہ تعالیٰ نے جنہیں مالی آسودگی عطاء کی ہے وہ کھلے دل کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top