منہاج القرآن علماء کونسل کے آن لائن تربیتی لیکچرز جاری

اہل و عیال سے محبت سنت نبوی ﷺہے: علامہ رانا محمد ادریس
نظامت دعوت و تربیت کی طرف سے 40 شہروں میں لیکچرز ہوئے

لاہور (28 اپریل 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت و تربیت کے ملک گیر تربیتی آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے، نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز کی طرف سے پاکستان کے 40 شہروں میں آن لائن لیکچرز دیئے گئے۔

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے اپنے آن لائن لیکچرز میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے ”تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اورمیں اپنے گھرو الوں کے لیے سب سے بہتر ہوں“انہوں نے کہا کہ تعلیمات مصطفیﷺ میں خاندان اور اہل و عیال سے محبت کو بڑی فوقیت دی گئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور ملکی آبادی کا بڑا حصہ گھروں میں ہے لہٰذا یہ بہترین وقت ہے کہ فرصت کے ان لمحات کو اپنے خاندان کے ساتھ مثبت انداز میں گزارا جائے۔ اپنے بیوی، بچوں اور اہل و عیال کے مسائل اور ان کی شکایات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔ حضور نبی اکرم ﷺ اپنے اہل و عیال سے بے حد محبت فرماتے تھے اور ان کی سنت پر عمل کرنا بطور امتی ہمارا فرض اولین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گھریلو زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قرآن و سنت اور جدید نفسیاتی علوم کی روشنی میں 18 سے زائد خطابات کیے، ان خطابات میں خانگی امور میں بہتری لانے کے رہنما اصول دئیے گئے ہیں، یہ تمام لیکچرز شیخ الاسلام کے یو ٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر موجود ہیں، گھریلو زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنے والے ان لیکچرز کو بغور سنیں اور پھر عمل کریں، یقینا ان کی خانگی زندگی میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ ہر ملک اپنے معروضی حالات کے مطابق سیاسی، سماجی، معاشی اعتبار سے ترقی کرتا ہے، پاکستانی معاشرہ کا بنیادی یونٹ خاندان ہے اگر خاندان میں امن اور سکون ہو گا تو امن اور خوشحالی کے اثرات پوری سوسائٹی پر ظاہر ہوں گے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے اسی بنیادی نکتہ پر امت کی رہنمائی فرمائی کہ اپنے اہل خانہ کیلئے مفید ثابت ہوں، ایک اور حدیث نبوی ہے کہ اللہ کی رضا کیلئے تم جو خرچ اہل و عیال پر کرتے ہوئے اللہ تباک و تعالیٰ اس کی ایک ایک پائی پر تمہیں اجر ادا کرتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top