روزے کے حقیقی ثمرات گناہوں سے بچنے میں ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

روزہ کے لاتعداد روحانی و طبی فوائد ہیں، روزہ سے شخصیت میں اعتدال اور توازن آتاہے
جائز منافع کمانا عبادت، ناجائز منافع خوری گناہ ہے:قائد تحریک منہاج القرآن
رمضان المبارک کا مہینہ ملت اسلامیہ کے لیے اللہ کا تحفہ ہے، ترتیبی نشست سے خطاب

لاہور (30 اپریل 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ روزہ کے لاتعداد روحانی و طبی فوائد ہیں، روزہ سے شخصیت میں اعتدال اور توازن آتا ہے، روزے کے حقیقی ثمرات گناہوں سے بچنے میں ہیں، رمضان المبارک کا مہینہ ملت اسلامیہ کے لیے اللہ کریم کاخاص تحفہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ آن لائن تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام میں تجارت کا فلسفہ صرف منافع کمانا اور مال بیچنا نہیں ہے بلکہ اس سے تنگ دستی دور کرنا، مستحقین کی مدد کرنا، سفید پوش طبقات کے مالی مفادات اور سماجی مقام کا تحفظ کرنا ہے، ذخیرہ اندوزی بھی اسلامی تعلیمات میں گناہ اور جرم ہے، جائز منافع کمانا عبادت ہے جبکہ ناجائز منافع خوری گناہ ہے، کرونا وائرس وباء نے پورے نظام زندگی کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے، نیک اعمال اختیار کر کے اللہ کو راضی کیا جائے، آزمائش کی اس گھڑی میں روزہ داروں کو لوٹنے والے بدترین لوگ ہیں، اس ماہ مبارک میں رب تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں کہ وہ ہمیں اس وباء سے نجات عطاء فرمائے، انہوں نے کہا کہ حسد میں مبتلا شخص خیر و شر میں کبھی امتیاز نہیں کر سکتا، حاسد اپنے لیے ذلت و رسوائی خریدتا ہے، دوسروں کو ملنے والی نعمت اور صلاحیتوں کو چھیننا چاہتا ہے، رمضان المبارک صبر و تحمل سے رہنے کا درس دیتا ہے، لغو اور بری عادات سے چھٹکارا دلانے میں معاونت کرتا ہے، حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ جو بندہ خدا کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے چہرے سے آگ دور کر دیتا ہے، روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول اور تزکیہ نفس ہے، روزہ اللہ تعالیٰ کی پسندیدہ ترین باطنی عبادت ہے کیونکہ انسان صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی کے حصول کیلئے حلال اور طیب اشیاء سے خود کو روک کے رکھتا ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ روزہ میرے لیے ہے اور اس کی جزا بھی میں ہی دوں گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top