ڈاکٹر طاہرالقادری کی آزاد بن حیدر کے انتقال پر تعزیت

مورخہ: 06 مئی 2020ء

آزاد بن حیدر تحریک پاکستان کی زندہ تاریخ تھے: قائد منہاج القرآن


(آزاد بن حیدر)

لاہور (6 مئی 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک پاکستان کے کارکن،قانون دان آزاد بن حیدر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آزاد بن حیدر تحریک پاکستان کی زندہ تاریخ تھے، انہوں نے تحریک پاکستان اور مشاہیر پاکستان پر جو تحریری اور تحقیقی کام کیا اس سے آئندہ نسلیں رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے بھی آزاد بن حیدر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ آزاد بن حیدر سچے عاشق رسول ﷺ، بلند پایہ مقرر، منجھے ہوئے قانون دان،جہاں دیدہ سیاسی رہنما، ماہر تعلیم اور نظریہ پاکستان کے بے باک ترجمان تھے۔رہنماؤں نے کہا کہ آزاد بن حیدر نے تاریخ پاکستان کے موضوع پر شاندار کتابیں تحریرکیں جو تاریخ پاکستان کے طلباء کے لیے روشنی اور رہنمائی کا باعث ہیں۔ رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آزاد بن حیدر کی بخشش اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top