ڈاکٹر حسین محی الدین کی فیسوں میں کمی کے فیصلے پر مبارکباد

مورخہ: 11 مئی 2020ء

منہاج یونیورسٹی نے فیسیں کم کر کے قومی، سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا
صدر منہاج القرآن نے آن لائن تعلیمی سرگرمیوں پر تمام فکلیٹیز کو مبارکباد دی

لاہور (11 مئی 2020ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی کی طرف سے فیسوں میں 10 فیصد کمی کرنے کے فیصلہ کو سراہا اور یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا اقدام ہے جس میں طلباء و طالبات کو ریلیف دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف مجموعی طور پر کروڑوں روپے میں ہے، اس سے قبل مستحق طلباء و طالبات کو فیسوں میں کروڑوں روپے کی رعایت دی گئی تھی، حالیہ رعایت اس کے علاوہ ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران کے منفی، سماجی اثرات کم کرنے کے ساتھ ساتھ منہاج یونیورسٹی لاہور نے لاک ڈاؤن کے دوران بلاتعطل آن لائن کلاسز کے ذریعے طلباء کے قیمتی وقت کی بھی حفاظت کی ہے اور یونیورسٹی کی تمام فکلیٹیز تعلیمی لیکچرز جاری رکھے ہوئے ہے، اس پر بھی منہاج یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن، جملہ فکلیٹیز، ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس، لیکچرز اور پروفیسرز بطور خاص مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد کو بھی حسن انتظام پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ حالیہ بحران کا حکومت تنہا مقابلہ نہیں کر سکتی، نجی شعبہ کو بھی اپنا دینی، قومی کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حکومت کی طرف سے جزوی طور پر مارکیٹس کھولنے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ یقینا اس سے معاشی بحران اور بیروزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گی، تاہم عامۃ الناس کی یہ سوشل رسپانسبلٹی ہے کہ وہ سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہ کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top