نزول قرآن کے سبب ماہ رمضان کو تمام مہینوں پر فضیلت حاصل ہے : علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 17 مئی 2020ء

امت مسلمہ کے زوال کا سب سے بڑا سبب قرآنی تعلیمات سے دوری ہے
قرآن مجید کو پڑھیں، سمجھیں، تدبر و تفکر اور اسکی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچائیں: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

لاہور (17 مئی 2020) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر خشک و تر کا علم قرآن مجید میں رکھا، اور اسے ہر قسم کی کمی بیشی سے پاک رکھتے ہوئے اس کی حفاظت کا ذمہ بھی خود لیا۔ نزول قرآن کے سبب ہی ماہ رمضان کو تمام مہینوں پر فضیلت عطا کی گئی۔ پھر اس نے اپنے خاص کرم سے اس لاریب اوربے مثل کتاب کا وارث امت محمدی کو بنایا۔ امت محمدی کو یہ شرف تاجدار کائنات سے نسبت غلامی کی وجہ سے حاصل ہوا۔ مگر آج ہم نے قرآنی تعلیمات سے منہ موڑ لیا جس کا نتیجہ ہے کہ امت مسلمہ زوال پذیر ہے۔ امت مسلمہ کے زوال کا سب سے بڑا سبب قرآنی تعلیمات سے دوری ہے۔ وہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام آن لائن تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ ہم نے قرآن مجید کو محض ثواب کی کتاب سمجھ لیا حالانکہ اللہ پاک نے قرآن مجید کو صحیفہ انقلاب بنا کر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کے مسلمانوں پر پانچ حقوق ہیں جن میں قرآن مجید کو پڑھنا، سمجھنا، تدبر و تفکر کرنا اور اسکی تعلیمات کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا۔ جب تک ہم قرآن مجید کے یہ حقوق ادا نہیں کریں گے اس وقت تک عروج کی منزل حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں آن لائن دروس قرآن کے زریعے رجوع الی القرآن کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ امت مسلمہ کا قرآن مجید سے ٹوٹا ہوا تعلق پھر سے بحال ہوسکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top