ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا راشد شہزاد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 16 جون 2020ء

لاہور (16 جون 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ راشد شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ راشد شہزاد منہاج القرآن کا بے لوث خدمت گزار تھا بطور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر انہوں نے تحریک کی فکر کے فروغ کےلئے مثالی خدمات انجام دیں۔ مرحوم نیک اور دین اسلام سے محبت کرنے والا نوجوان تھا۔

دریں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، جواد حامد، احمد نواز انجم، رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، عبدالستار منہاجین، صابر حسین، ثناء اللہ، شہباز طاہر، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی راشد شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top