منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی مہم شروع

گائے کا حصہ 13 ہزار، چھترا 21 ہزار، بکرے کی قربانی کیلئے 26 ہزار روپے مقرر
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی قربانی ہیلپ لائن قائم کر دی، سید امجد علی شاہ
قربانی کے گوشت کی حفاظت اور ترسیل کیلئے جدید سلاٹر ہاؤس اور چلرز استعمال کیے جاتے ہیں

Collective Qurbani 2020 by Minhaj Welfare Foundation

لاہور (7 جولائی 2020ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی اجتماعی قربانی مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس سال گائے کا حصہ 13ہزار، چھترا 21 ہزار، بکرے کیلئے 26 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے حکومت نے اجتماعی قربانیوں کی ترغیب دی ہے، اس تناظر میں اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے قربانی کے حوالے سے خصوصی ہیلپ لائن مقرر کی ہے تاکہ وہ سہولت اور اعتماد کے ساتھ قربانی کا فریضہ انجام دے سکیں، پاکستان میں مقیم افراد کے لئے بھی سہولت دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں 140-140-111-042 منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آفس شاہ جیلانی روڈ ٹاؤن شپ لاہور میں 35154488-042 اور آغوش آرفن کیئر ہوم شاہ جیلانی روڈ ٹاؤن شپ لاہور میں 35116790-042 پر قربانی کے جانوروں میں حصہ ڈالا جا سکتا ہے، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا کہ الحمدللہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اندرون، بیرون ملک مقیم اسلامیان پاکستان کو قربانی کے فریضہ کی ادائیگی کیلئے تمام سہولیات مہیا کرتی ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جدید ترین سلاٹر ہاؤس اور حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کم سے کم وقت میں مستحقین تک گوشت کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے اور اس مقصد کیلئے ملک بھر میں ہزاروں والینٹیئرز خدمات انجام دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گوشت کی حفاظت اور ترسیل کیلئے چلرز استعمال کیے جاتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top