ڈاکٹر طاہرالقادری کا بارشوں سے ہونیوالے نقصان پر اظہار افسوس

مورخہ: 11 اگست 2020ء

متاثرہ خاندانوں کی بحالی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri

لاہور (11 اگست 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی بحالی کےلئے ریاستی سطح پر بھرپور مدد ہونی چاہیے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کریں۔ کراچی، بلوچستان اور پنجاب کے کئی اضلاع اور تحصیلوں میں صورتحال تشویشناک نظر آ رہی ہے۔ شدید بارشوں، سیلابی ریلوں نے تباہی پھیلا رکھی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرے، سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے زخمیوں کو جلد صحتیابی دے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں بعض علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے تباہی پھیلا رہے ہیں۔ متعلقہ اضلاع کی ایڈمنسٹریشن متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کرے۔ بارشوں اور سیلابی ریلے سے جن غریب شہریوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہوئی ہیں حکومت انکی فوری اور براہ راست مالی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کےلئے خصوصی فنڈز قائم کئے جانے چاہئیں۔ ریاست مدینہ کے نظم و نسق کا پہلا اصول بھی یہی ہے کہ کسی کمزور کو کبھی تنہا نہ چھوڑا جائے اور اسکی ہر ممکن مدد کی جائے۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ متاثرین کی مدد کےلئے فلاحی ادارے اور مخیر حضرات بھی آگے آئیں۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو بھی ہدایات جاری کیں کہ جہاں تک ممکن ہو سکے تمام وسائل برؤے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top