منہاج القرآن کینیڈا اور برطانیہ کے سینئر راہنماؤں کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

زاہد سراج اور شاہد مرسلین نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، مرکزی راہنماؤں نے خوش آمدید کہا
ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام کے علم، عمل اور خدمت خلق کے پیغام کو زندہ رکھے ہوئے ہیں

لاہور (11 ستمبر 2020ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سینئر رہنما شاہد مرسلین اور منہاج القرآن انٹر نیشنل کینیڈا کے سابق صدر و سینئر راہنماء زاہد سراج نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ شاہد مرسلین اور زاہد سراج نے جامع مسجد شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسیٹیوٹ اور آغوش کمپلیکس کا دورہ کیا۔

علاوہ ازیں راہنماؤں نے مرکز کے مختلف شعبہ جات بالخصوص ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کا بھی وزٹ کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ یہ شعبہ گزشتہ 11 سال سے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے بچوں کی دینی تعلیم و تدریس کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔زاہد سراج نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن آئندہ نسلوں کے ایمان اور عقیدہ صحیحہ کی محافظ ہے نئی نسل اپنے ایمان کی سلامتی،انتہا پسندی اور تنگ نظری سے بچنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہزاروں موضوعات پر لکھی جانے والی کتب کا مطالعہ کرے او ر خطابات کو سنے۔دونوں راہنماؤں نے کہا کہ خوشی ہے کہ منہاج القرآن رواں صدی میں دین اسلام کے علم،امن اور خدمت خلق والے پیغامات وتعلیمات کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top