موٹر وے زیادتی کیس سے پاکستان کا اسلامی تشخص بری طرح مجروح ہوا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

خفیہ ریاستی ادارے واقعہ میں ملوث انسان نما درندوں کی گرفتاری کیلئے جدید ذرائع بروئے کار لائیں
اربوں کھربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود عوام جان، مال عزت کے تحفظ سے محروم ہیں

لاہور ( ) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے موٹروے زیادتی کیس سے پاکستان کا اسلامی تشخص بری طرح مجروح ہوا، واقعہ نے کروڑوں عزت دار خاندانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور وہ عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہیں ایسے واقعات کا کسی انسانی معاشرے میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، درندگی کے اس واقعہ سے سوسائٹی میں سرایت کر جانے والی بے حیائی اور بے حسی کی نشاندہی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور درندگی کے اس واقعہ میں ملوث انسان نما جانوروں کو عبرت ناک سزا دی جائے اور گرفتاری کے لئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے جائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پولیس میں اتنی اہلیت نہیں ہے کہ وہ مجرموں کو گرفتار کر سکے خفیہ ریاستی ادارے مجرموں کی بلاتاخیر گرفتاری کے لئے جدید سائنسی ذرائع بروئے کار لائیں، واقعہ نے شریف شہریوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں کھربوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود عوام جان، مال، جائیداد اور عزت کے تحفظ سے محروم ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top