کورونا کی وباء ختم نہیں ہوئی، عوام محتاط رہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

تعلیمی ادارے ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھیں، قائد منہاج القرآن
پبلک مقامات پر غیر ضروری آمدروفت سے گریز کیا جائے، گفتگو

Dr Tahir ul Qadri advice about Covid-19

لاہور (19 ستمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء ختم نہیں ہوئی، عوام پوری طرح محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے ضمن میں حکومت اور بین الاقوامی صحت کے اداروں کی طرف سے جاری ہونے والے ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں، غیر ضروری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں بتدریج بحال ہورہی ہیں، تعلیمی اداروں کی ایڈمنسٹریشن ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہے۔

انہوں نے گزشتہ روز مرکزی رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام چلنے والے جملہ تعلیمی و فلاحی اداروں میں ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے اور طلبہ کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القرآن کے شعبہ نظامت دعوت و تربیت اور علماء کونسل کو بھی ہدایت کی کہ وہ دعوت و تبلیغ کے دوران عامۃ الناس کو کووڈ-19 سے بچنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کئے رکھنے کی تلقین کرتے رہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت اہل پاکستان، ملت اسلامیہ اور پوری انسانیت کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے اور جلد سے جلد جان لیوا وائرس کا مکمل خاتمہ ہو۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top